ابنا: صدر ولادي مير پوتن نے يہ بات ماسکو ميں فوجي تعاون کميشين کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہي- انہوں نے مغربي ملکوں پر سلامتي کونسل کي قرار دادوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف سلامتي کونسل کي قرار داديں ہي اسلحے کي فروخت اور ترسيل کو محددود کرسکتي ہيں-انکا کہنا تھا کہ دنيا کے کسي بھي ملک کو اس بات کا حق حاصل نہيں ہے کہ وہ ہم پر حکم چلائے اور مشورہ دے کہ روس کس ملک کے ساتھ تجارتي لين دين کرے اور کس ساتھ نہ کرے-روس کے صدر نے يہ بات زور دے کر کہي کہ انکا ملک اسلحے کي فروخت پر ہر ملک کي صورتحال پر گہري نظر رکھتے ہوئے کرتا ہے-صدر پوتين کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب مغربي ملکوں نے روس پر شام کو اسحلہ فروخت کرنے کا الزام لگايا ہے-روس کا کہنا ہے کہ وہ اسلحے کي فروخت کے بار ے ميں عالمي قوانين کي پوري طرح پاسداري کررہا ہے........
/169